پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 4700 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، رواں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 4700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کےد وران 100انڈیکس میں 4743 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5.6 فیصد اضافے سے 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 90 ہزار 593 پوائنٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 3 ارب 34 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 145.42 ارب روپے رہی، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 512 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 689 ارب روپے ہو گئی۔