پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے بعد مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 256 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 577 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 90 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 4 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں