قومی ایئر لائنز خریدنے کیلئے اچھی بولی دیں گے: مزمل اسلم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائنز خریدنے کیلئے اچھی بولی دیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نےحکومت کو کہا ہے پی آئی اے پاکستان کا اثاثہ ہیں، حکومت نےجلد بازی میں بولی کا عمل شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دس ارب سےزائد بولی دینےکو تیار ہیں، اب بال وفاقی حکومت کےکورٹ میں ہے، ہم ایک اچھی اورمناسب بولی دیں گے۔

واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے آج وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں