دکی: مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد کوئلے سے بھرے ٹرکوں کو آگ لگا دی
دکی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے تین ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی۔
ذرائع کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں تھری پل کے مقام پر نذر آتش کئے گئے دو ٹرک کوئلے سے بھرے تھے جبکہ ایک ٹرک خالی تھا۔
آگ سے تینوں ٹرک مکمل تباہ ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ زخمی ہوا، زخمی ٹرک ڈرائیور کا تعلق میختر سے ہے۔
لیویز کی نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تالاش شروع کردی۔