سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے۔
منموہن سنگھ کی اچانک طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر انکا طبی معائنہ شروع کردیا مگر سانس کی شدید دشواری کے باعث انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
ممنموہن سنگھ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔