پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کیساتھ 91 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں کل 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 9 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔