حزب اللہ امریکی انتظامیہ سے جنگ بندی بارے زیادہ پر امید نہیں: ابراہیم الموسوی
بیروت: (ویب ڈیسک) حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے کہا کہ حزب اللہ امریکی انتظامیہ سے جنگ بندی بارے زیادہ پرامید نہیں ہے۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان میں جنگ روکنے کے لئے کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرے گی مگر وہ امریکہ کی کسی خاص انتظامیہ سے جنگ بندی کے لیے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کئے ہوئے۔
واضح رہے ابراہیم الموسوی حزب اللہ کی طرف سے لبنانی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور حزب اللہ کے اہم نمائندہ سمجھے جاتے ہیں۔