سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈر انڈیکس پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 49 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 724 روپے مالیت کے 36 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 138 شیئرز کا لین دین ہوا۔