شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر، ہسپتال داخل

نوشہرہ: (دنیا نیوز) گنڈیری شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 17 بتائی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا، 7 افراد کو مقامی لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ہسپتال داخل ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، متاثرہ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں