الیکشن کمیشن نے 20اور 21 نومبر کے کیسز کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی
اسلام آباد:(دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن نے 20 اور21نومبر کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
ذرائع ای سی پی کے مطابق فوادچودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنرکیس سماعت کیلئےمقرر کر دیا گیاہے، سابق وفاقی وزیرفوادچودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ہوگی۔
اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 21 نومبرکوہوگی اور 48 سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانے کے کیس کی سماعت بھی 21 نومبر کو ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگرجماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سماعت کرے گا۔