چینی صدر 13 نومبر سے پیرو اور برازیل کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ13 نومبر سے پیرو اور برازیل کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو کی صدر دینا بوروارتے کی دعوت پر چینی صدر 13 تا 17 نومبر تک لیما میں 31 ویں اپیک رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد وہ برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا دا سلوا کی دعوت پر 17 تا 21 نومبر تک 19 ویں جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریو ڈی جنیرو جائیں گے۔