امریکا روس کیخلاف کھل کر یوکرین کی حمایت کرے گا: یوکرینی صدر

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولادی میر زلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا روس کے خلاف کھل کر یوکرین کی حمایت کرے گا۔

یوکرینی صدر ولادی میر زلنسکی نے نئے سال کی آمد پر شہریوں اور سکیورٹی اداروں کو پیغام میں کہا کہ امریکی مدد سے یوکرین کے خلاف روسی کوششوں کو روکا جاسکتا ہے، امن تحفے میں نہیں ملتا، امید ہے امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ولادی میر ز لنسکی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے امریکی صدر یوکرین میں امن اور استحکام کا باعث بنیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں