دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بندکردیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی سموگ اور دھندے نے ڈیرے ڈال لئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔