گنڈا پور پر الزامات پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈ ا پور پر الزامات پارٹی کمزور کرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ صوابی جلسےکا اہتمام علی امین گنڈا پورنے کیا تھا، صوابی کا جلسہ بہت متاثرکن تھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ذاتی اخراجات سے جلسے کر رہے ہیں۔

جلسے میں امریکی پرچم لہرانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صوابی جلسےمیں امریکی جھنڈا لانےوالا ہمارا کارکن نہیں تھا، امریکی جھنڈا لانےوالا کسی اورپارٹی کا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مخالفت ہرجگہ ہوتی ہے لیکن عمران خان کی رہائی کےلیےہم سب اکٹھےہیں، علی امین گنڈا پور پرالزام تراشی پی ٹی آئی کوکمزورکرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں