سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 28 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 219 روپے مالیت کے 46 کروڑ 88 لاکھ 63 ہزار 228 شیئرز کا لین دین ہوا۔