حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: بیرسٹر سیف
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین القوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین القوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین القوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم و بربریت کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے، ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔