سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے، اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں