زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سرکاری ذخائر 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، 22 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں