پنجاب پولیس اور انٹرپول کی کارروائی، اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی، اشتہاری غلام مصطفیٰ نے گزشتہ برس تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

اشتہاری بعد ازاں قطر فرار ہوگیا اور ایک برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری غلام مصطفیٰ کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے قطر پولیس کے ساتھ کوآرڈی نیشن سے ملزم گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں