روس کا یوکرین کی بجلی کی تنصیبات پر بڑا حملہ، 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین کی بجلی کی تنصیبات پر حملہ کر دیا، 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

روس نے 90 میزائلوں اور 100 ڈرونز سے یوکرین کے مغربی علاقوں پر حملہ کیا، یوکرینی وزیر توانائی کے مطابق روس نے ملک کی بجلی کی تنصیبات پر راکٹوں سے بڑا حملہ کیا، حملے کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا حملہ ہے، روس نے گزشتہ ہفتے بھی یوکرین کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

روسی صدر پیوٹن نے کیف پر مزید مہلک حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنے آقاؤں سے فوجی سامان کی بھیک مانگ رہا ہے، یوکرین نے گزشتہ ہفتے برطانوی اور امریکی ہتھیاروں سے روس پر حملہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں