چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفاراتی تعلقات کے 40 سال مکمل

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات پائیدار ترقی کے لئے تعاون اور مشترکہ عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، یو اے ای نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مشرقی افریقہ میں بی آر آئی منصوبوں کے لئے مشترکہ چین۔یو اے ای فنڈ میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یو اے ای میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 14,500 سے زائد چینی کاروباری لائسنس جاری کئے گئے ہیں اور چین متحدہ عرب امارات کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل کی تجارت 2024 کی پہلی ششماہی میں 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، 2023ء میں متحدہ عرب امارات نے کثیرالجہتی تعاون اور عالمی اقتصادی ترقی کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے برکس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں