برطانوی دفتر خارجہ کے باہر اسرائیل کیخلاف احتجاج، اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی دفتر خارجہ کے باہر فلسطین حامی شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے اسرائیل کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے برطانوی حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
لندن پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔