مدارس بل صدر نے روکا وہی جواب دیں گے:افنان اللہ خان

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ مدارس بل صدر نے روکا وہی جواب دیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، مدارس بل صدرمملکت کے پاس جا کررک گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس بل کےحوالے سے مشترکہ اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے، سیاسی لوگ ہیں بات چیت کے لیے تیار رہتے ہیں، صدر مملکت نے بل کو روکا وہ ذمہ دار اور جواب دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں