دمشق ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں پروازوں کی آمد شروع ہوجائیگی: شامی وزیر ٹرانسپورٹ

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے کہا کہ دمشق ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں پروازوں کی آمد شروع ہو جائے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق شام کے وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے دمشق کے ہوائی اڈے پر تمام کارکنوں کو کام پر واپس آنے کو کہا ہے، ہوائی اڈے نے اس سے قبل پائلٹوں کو پروازوں کی حفاظت کے لیے ’’نوٹم‘‘ نوٹس جاری کیا تھا جس میں 18 دسمبر تک تمام پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس کے متن کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں 18 دسمبر تک معطل کر دی گئی تھیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر انیس فلوح نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے تمام پروازیں بند کر دیئے جانے کے بعد ہوائی اڈا چند دنوں میں آپریشنز دوبارہ شروع کر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں