سوڈان میں متحارب دھڑوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کے ارتکاب کا انکشاف

نیویارک: (ویب ڈیسک) سوڈان میں متحارب دھڑوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کے ارتکاب کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) اور فوج کے ساتھ جنگ آزما اتحادی ملیشیاؤں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جنوبی سوڈان میں وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ بین الاقوامی نگران اداروں کی تازہ ترین رپورٹ ہے جس میں سوڈان کی 20 ماہ کی جنگ کے دوران جنسی تشدد کا الزام لگایا گیا ہے جسے امریکا نے دنیا کے بدترین انسانی بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں ایچ آر ڈبلیو نے کہا ہے کہ اس نے ستمبر 2023 سے لے کر اب تک درجنوں ایسے کیسز درج کیے ہیں جن میں سات سے 50 سال کی عمر کی خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں جنہیں جنوبی کردفان ریاست میں جنسی تشدد بشمول اجتماعی زیادتی اور جنسی غلامی کا نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں