آئی سی سی وفد کا کراچی سٹیڈیم کا دورہ، چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی وفد کو پی سی بی حکام کی جانب سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگی، جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 25 جنوری مقرر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں