وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی، تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں