دلہن کی رخصتی کے وقت گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لدھیانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانیہ میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ کرنے کی فرمائش کی، اس موقع پر دولہا خوفزدہ ہوگیا اور صحیح سلامت گھر پہنچنے کی دعائیں کرنے لگا۔
بھوانی تلوار ورما نامی دلہن نے بھاری عروسی لباس اور زیورات پہن کر گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بھوانی ڈرائیونگ کے لئے تیار ہوتی ہیں، اس موقع پر انہوں نے شرارتاً دولہا کو گاڑی میں بیٹھنے کے لئے کہا کہ بیٹھو! کیا گھر جانا نہیں ہے؟جیسے ہی جوڑے نے سفر شروع کیا، دلہن کے پُراعتماد انداز کے برعکس دولہا گھبراہٹ کے عالم میں سلامتی کے ساتھ اپنے گھر پہنچنے کی دعائیں کرنے لگا۔
دلہن کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کے اعتماد کی تعریف بھی کی گئی۔