معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کر لی

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کر لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا تو ہوگیا آپ لوگ اپنا دیکھ لو۔‘

اداکار نے پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے تصاویر بھی شیئر کیں۔

خاقان شاہنواز کو اداکارہ مایا علی، سجل علی، نمیر خان اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد بھی دی گئی۔

اس سے قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔

خاقان شاہنواز ’رضا‘ اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی الجھن کو دور کر دیا جو ان کے ملتے جلتے انداز کی وجہ سے پائی جارہی تھی، خاقان اور سدرہ نے کاسٹنگ کا سہرا معروف ہدایت کار سراج الحق کو دیا اور واضح کیا کہ ان کا ایک دوسرے سے کسی بھی طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر نے چاروں کرداروں، سدرہ، مجھے اور تجربہ کار عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ کو ایک خاندان کے طور پر کاسٹ کیا کیونکہ وہ سب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں