کراچی :حب آٹو کراس ریلی شامیق سعید نے جیت لی
حب(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع حب میں ہونے والی حب آٹو کراس ریلی شامیق سعید نے جیت لی۔
شامیق سعید نے 1.2 کلو میٹر کا فاصلہ 47.54 سیکنڈ میں طے کیا، شامیق سعید فاسٹیٹ آف دا ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا ،پری پئیرڈ بی کیٹگری میں عمر کھوڑو فاتح رہے ۔
عمر کھوڑو نے فاصلہ 48.79 سیکنڈ میں طے کیا ، روکی کیٹگریز میں دانیال احمد فاتح رہے ،اس کیٹگریز میں واحد خاتون شریک لائبہ حسین ساتویں پوزیشن پر رہیں، لائبہ حسین نے فاصلہ ایک منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔
پری پئیرڈ ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی ٹاپ پر رہے ، سٹاک اے میں مبشیر شیخ فاتح رہے جب کہ سٹاک بی میں یاسر سٹاک سی کے عاصم اور سٹاک ڈی میں سالک ساجد فاتح رہے۔