برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی۔

عادل راجہ کو بریگیڈئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیا گیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپیئر مین نے فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکم عادل راجہ کو 3لاکھ 10 ہزار پاؤنڈز ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے عادل راجہ کو اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والے ہتک عزت کیس میں شکست ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں