پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے مختلف ایشوز پر بات کی، پارلیمانی کمیٹی میں ارکان نے اپوزیشن تحریک کیلئے مختلف تجاویز دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی کی تجویز دی، کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت اور عدلیہ سے رجوع کرے گی۔

دوسری جانب علی ظفر کا کہنا تھاکہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملے اور تمام تر سیاسی حالات سے آگاہ کرے،پارلیمانی کمیٹی جیل میں میسر سہولیات کا بھی جائزہ لے سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں