مادھوری نے 58 برس کی عمر میں بھی خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتا دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں اپنی خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتا دیا۔

مادھوری ڈکشٹ ناصرف اپنی اداکاری اور رقص کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں بلکہ ان کی لازوال خوبصورتی اور قدرتی چمک بھی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔

مداح اکثر حیران ہوتے ہیں کہ 58 سال کی عمر میں بھی مادھوری کس طرح اتنی جوان، پُراعتماد اور حسین نظر آتی ہیں، اداکارہ نے آخرکار اس کا اصل راز بتا دیا ہے اور اس کی وجہ صرف اسکن کیئر نہیں ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ جتنی مرضی اسکن کیئر کر لو، لیکن جب تک اندر سے مثبت سوچ، سکون اور زندگی کو دیکھنے کا اچھا زاویہ نہیں آئے گا تب تک اصل خوبصورتی نہیں آتی، خوبصورتی اندر سے آتی ہے، اور اس پر بھی محنت کرنی پڑتی ہے، صرف چہرے پر لوشن لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

مادھوری نے بتایا کہ زندگی کو دیکھنے کا میرا انداز ہمیشہ مثبت رہا ہے، میں ہر چیز میں مثبت پہلو دیکھتی ہوں، کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچتی، لوگوں سے ملنا، بات کرنا، ان کی زندگیوں کے بارے میں جاننا مجھے اچھا لگتا ہے، میں بہت سادہ، زمین سے جڑی ہوئی اور مثبت سوچ رکھنے والی ہوں اور یہی میری خوبصورتی میں بھی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اندرونی سکون ہی اصل خوبصورتی ہے، میں کبھی اوم کار کرتی ہوں اور مجھے گایتری منتر بہت پسند ہے، میں روز بھی پڑھ لوں یا ہفتے میں دو بار بھی یہ مجھے اندر سے پرسکون دیتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں