فرانس کا جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سکیورٹی ضمانتوں سے متعلق صورتحال غیر یقینی ہے، فرانس اس بے یقینی کے تناظر میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا۔
دوسری جانب روسی صدر پیوتن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں سفارتی ذرائع سے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس سے پہلے کریملن نے ایرانی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے کی تصدیق کی اورکہا امریکا اور اسرائیل ایران کے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے کا عمل خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر جرمنی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا اور جرمن وزیر خارجہ نے کہا حکومت کا اس تنازع میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ نیٹو نے بھی ایران جنگ میں شمولیت سے انکار کردیا۔