کراچی: ریڈ زون کی شاہراہوں کی بندش، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی: (دنیا نیوز) ریڈ زون کی شاہراہوں کی بندش کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گئی۔

ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، صدر فوارہ چوک، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر بھی عوام کو ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند ہے، جناح برج اور اطراف میں ٹریفک کا دباؤ ہے۔

آئی سی آئی چوک، کھارادر جماعت خانے، ڈاکیاڈ اور کیماڑی میں بھی ٹریفک کا دباؤ ہے، حکام کے مطابق ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لئے ٹریفک پولیس موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں