قصور: سی سی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک

قصور: (دنیا نیوز) قصور کے علاقے دیپالپور روڈ پر سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر دی، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت 22 سالہ اسرائیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی جن کو جلد حراست میں لے لیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں