ہفتہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز موسم کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام یا رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں دھند میں اضافہ کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں