پاکستان تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی۔

تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی سے ماہانہ فنڈز مانگ لئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام منتخب ارکان ماہانہ کم ازکم 50 ہزار روپے جمع کرائے، اراکین پارلیمنٹ اپنے الاؤنسز کا 10 فیصد یا کم زیادہ سے زیادہ جمع کرائے۔

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملازمین گزشتہ کئی ماہ کی بنیادی تنخواہوں سے محروم ہیں، امید ہے تمام ارکان تین دنوں کے اندر اندر فوری فنڈز جمع کرائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں