امریکا نے مزید 15 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مزید 15 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق انگولا، انٹیگوا، گیبون، گیمبیا، تنزانیہ کے شہریوں پر پابندی عائد کی ہے، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے کے شہریوں کا بھی داخلہ بند کر دیا گیا، برکینا فاسو، مالی، نائجر، جنوبی سوڈان اور شام کے شہری بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی دستاویزات کے حامل افراد امریکا نہیں آسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں