یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کر دیا گیا، جس میں بانی پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے، جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اورعزم کو اجاگر کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اس نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، یہ نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کامظہر ہے۔

یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں