ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا، ہارون اختر خان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیرِاعظم ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا۔

وقافی دارالحکومت میں  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے بورڈ ممبرز کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں ایکسپورٹ  اتھارٹی کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کی کارکردگی میں فوری بہتری ضروری ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کو ملک کے ایکسپورٹز میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں سکیورٹی اور فائر ریڈینس کو ہر صورت بہتر بنایا جائے، ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر کارکردگی میں بہتری ممکن نہیں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کو مکمل ڈیجیٹلز کیا جائے۔

ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے بورڈ اور سی ای او کو ادارے کی ساکھ بحال کرنا ہوگی، برآمدات میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کی ایکسپورٹز دوگنی کرنے کی کوشش کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں