چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا: شی جن پنگ
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی باشندوں کا خون اور رشتہ داری کا تعلق ہے، چین کے ساتھ تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑا رہا، عالمی امن و ترقی کو آگے بڑھانے اور انسانیت کیلئے تمام ممالک کے ساتھ کھڑا رہا، چینی صدر نے ہر سال 25 اکتوبر کو تائیوان ریکوری ڈے منانے کے اعلان کو بھی سراہا۔
شی جن پنگ نے چین کی مصنوعی ذہانت اور خلائی صنعت میں پیش رفت کی بھی تعریف کی، شی جن پنگ کا یہ بیان چین کی جانب سے تائیوان کے قریب 2 روزہ فوجی مشقوں کے بعد سامنے آیا ہے۔