آج نئی صبح کا آغاز ہے، عمل ہی ذہنوں کو بدل سکتا ہے: ظہران ممدانی
نیویارک: (دنیا نیوز) نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ آج شہر کیلئے نئی صبح کا آغاز ہے اور صرف عمل ہی ذہنوں کو بدل سکتا ہے۔
اپنی تقریب حلف برداری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک کا میئر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز ہے، نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہوں گا، وعدہ کرتا ہوں آپ سب کا تحفظ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ میں نیا باب رقم، ظہران ممدانی قرآن پر حلف اٹھا کر میئر بن گئے
خیال رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان، پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد میئر بن گئے ہیں، جبکہ یہ تقریب شہر کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں علامتی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔
نیو یارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی آدھی رات کو سٹی ہال کے نیچے واقع ایک طویل عرصے سے بند سب وے اسٹیشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک سٹی کے کسی میئر نے قرآن پر حلف لیا ہے۔