نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے قوانین میں ویزا اور امیگریشن کی فیسوں میں بھاری اضافہ اور افغانستان، ایران اور یمن سمیت 12 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

نئے امیگریشن قوانین میں 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں