نیدر لینڈز میں نئے سال کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل، 2 افراد ہلاک
ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) نیدر لینڈز میں آتش بازی سے آگ بھڑک اٹھنے کے بعد نئے سال کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق غیر قانونی آتش بازی کرنے والوں اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، آتش بازی کے باعث 2 افراد جھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
آتش بازی سے تاریخی چرچ میں آگ لگنے سے 50 میٹر بلند ٹاور زمین بوس ہوگیا جبکہ چرچ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔