وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار

وہاڑی: (دنیا نیوز) شبیر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ناکہ پر پولیس نے 2 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گرفتار عمران 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لی گئی، فرار ہونے والے ملزم کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں