سٹیج اداکار قیصر پیا کو نوسربازوں سے لوٹ لیا

لاہور: (دنیا نیوز) معروف سٹیج اداکار قیصر پیا نوسربازوں کی واردات کا شکار ہو گئے۔

نوسر بازوں نے واردات کے نت نئے طریقے ڈھونڈ لئے جو قیصر پیا کا قیمتی موبائل گاڑی سے لے کر فرار ہو گئے، تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکار نے اشارے پر گاڑی روکی تو نوسرباز نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کر دیا ، دوسرا نوسر باز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل لے گیا ۔

دوسری جانب پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں