معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کالعدم قرار
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم محمد اصغر کی اپیل کو منظور کرلیا۔
فیصلے میں جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ پراسکیوشن کے سٹار گواہ کے بیانات میں تضاد ہے، پراسکیوشن نے شواہد کو درست انداز میں اکٹھا نہیں کیا جبکہ ملزم سے برآمد ہونے والے پسٹل بھی خالی تھا تاہم پراسکیوشن نے پسٹل کو بھی فرانزک کے لیے نہیں بھیجا۔
واضح رہے کہ قتل کا مقدمہ 2014 میں سرگودھا پولیس نے درج کیا تھا جس میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 2022 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔