
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے اشتراک سے قائم پاکستان آسان خدمت مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
مرکز میں نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سوئی ناردرن سمیت 60 سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، پاکستان آسان خدمت مرکز کے لئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر ٹرینرز خدمات فراہمی میں عوام کو بھرپور سہولت فراہم کریں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے