بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد بارے پالیسی تبدیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دی گئی۔

بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور تحفے کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی، پرسنل بیگیج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وزرات تجارت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دے دی، وزارت تجارت نے ترامیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گاڑیوں کی درآمد کے لئے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی۔

درآمد کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے ہوں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں